23 فروری 2016 - 19:41
آل خلیفہ کا بحرینی شیعوں کے خلاف اعلان جنگ

بحرین کےوزیرداخلہ نے شیعوں کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہےکہ دینی اعتقادات اورشعائرالہی کو انجام دینے پرپابندی لگادی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے بعض سیاسی اورپارلیمانی شخصیات سے ملاقات کے دوران بحرین میں موجود شیعوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دینی شعائراوراعتقادات کو انجام دینے کے حوالے سے ان پرپابندیاں لگا دیں گے۔

انہوں نے شیعہ شہریوں پرقومی خیانت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت آل خلیفہ نے دینی آزادیوں پرمزید پابندیاں لگانےکا فیصلہ کیا ہے اوروہ حسینی شعائر کے سیاسی ہونے کو کنٹرول کرے گی اوردنوں ،اوقات اورمختلف جگہوں کی تعیین کے ساتھ ان پروگراموں پرکڑی نظریں رکھیں گے اورانہیں ان پروگراموں سے سیاسی استفادہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
راشد بن عبداللہ نے جمہوریت اورآزادی کا مطالبہ کرنے والےافراد اورپرامن عوامی حرکت کو ایک دہشتگردانہ حرکت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام،سیاسی اورپرامن رنگ سے آلودہ ہے۔
قابل ذکرہےکہ بحرینی شیعوں کے خلاف اس ملک کےوزیرداخلہ کا یہ دھمکی آمیز بیان کوئی پہلا اقدام نہیں ہے بلکہ گزشتہ سال بھی دینی خطابات پرپابندی لگانے کا وعدہ دیا گیا تھا۔

.......

/169